03 ستمبر ، 2022
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کے سابق اسپنر اور موجودہ بولنگ کوچ ثقلین مشتاق کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
مچل اسٹارک نے زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں ریکارڈ اپنے نام کیا، اسٹارک نے زمبابوے کے ریان برل کو آؤٹ کر کے 200 تیز ترین وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
مچل اسٹارک نے 102ویں ایک روزہ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں وکٹوں کی ڈبل سنچری کرنے والے تیز ترین بولر بن گئے۔
پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 104میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں تھیں جبکہ بریٹ لی نے یہ کارنامہ 112 میچز، ایلن ڈونالڈ نے 117 میچز اور وقار یونس نے 118میچز میں سر انجام دیا تھا۔