04 ستمبر ، 2022
کراچی کے علاقے کورنگی میں اسٹریٹ کرائمز بے قابو ہونے لگا، عوامی کالونی کے علاقے میں بیکری کے باہر واردات ہوئی اور ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے، واقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
متاثرین نے پولیس کو بتایا کہ عوامی کالونی میں اپنی بیکری کے باہر دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ دو ملزمان آئے اسلحے کے زور پر ہم سے نقد رقم اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔
دوسری جانب کورنگی ڈھائی نمبر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا تھا۔
کورنگی ڈھائی نمبر میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کے ہاتھوں 35 سالہ شفیع جعفر جاں بحق ہوا تھا۔
یہ واقعہ بھی عوامی کالونی ہی میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان ایک نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران 70 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واردت میں 17 سالہ نوجوان کو گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا تھا۔