04 ستمبر ، 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 افراد سندھ میں سیلابی صورتحال کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔
پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کی رپورٹ کے مطابق 20 جون سے 2 ستمبر کے دوران سندھ میں 492 افراد جاں بحق جبکہ 8 ہزار 321 زخمی ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں شکارپور میں ہوئیں۔ شکارپور میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، نوشہروفیروز میں 5، بدین 5، گھوٹکی 3، مٹیاری 1 اور خیرپور میں 1 شخص جاں بحق ہوا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 بچے، 10 عورتیں اور 2 مرد شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون کے آغاز سے اب تک سندھ بھر میں 492 افراد جاں بحق اور 8 ہزار 321 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 180 مرد، 88 عورتیں اور 215 بچے شامل ہیں۔
مون سون کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 321 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے، زخمیوں میں 2 ہزار 923 مرد، 2 ہزار 167 عورتیں اور 3 ہزار 231 بچے شامل ہیں۔