04 ستمبر ، 2022
جانور بھی ہمدردی اور دوستی کا جذبہ رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اسی حوالے سے بندر اور کچھوے کی دوستی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
خرگوش اور کچھوے کی کہانیاں تو آپ نے بہت سنی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو ایک بندر اور کچھوے میں دوستی کی بہترین مثال پیش کرنے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر سیب کھا رہا ہے اور ساتھ ہی بھوکے کچھوے کو بھی کھلا رہا ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ بھی چکے ہیں۔