کھیل
Time 05 ستمبر ، 2022

رضوان نے ٹانگ میں کھچاؤ کے باوجود بیٹنگ کی، ایم آر آئی اسکین کرانے کا فیصلہ

بھارت کے خلاف فیلڈنگ کے دوران محمد رضوان گیند پکڑتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے تھے اور گر گئے تھے— فوٹو: پی سی بی اور اسکرین گریب
بھارت کے خلاف فیلڈنگ کے دوران محمد رضوان گیند پکڑتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے تھے اور گر گئے تھے— فوٹو: پی سی بی اور اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ایم آر آئی اسکین کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا آج ایم آر آئی اسکین کرایا جائے گا۔

محمد رضوان دائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نے کھچاؤ کے باوجود بیٹنگ جاری رکھی تھی۔ رضوان نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ بھارت کے خلاف فیلڈنگ کے دوران محمد رضوان گیند پکڑتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے تھے اور گر گئے تھے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔

مزید خبریں :