وہ مخصوص آئی فونز جن میں 24 اکتوبر کے بعد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

آئی فون 5 اور 5 سی میں واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا / رائٹرز فوٹو
آئی فون 5 اور 5 سی میں واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا / رائٹرز فوٹو

ایپل کی جانب سے 7 ستمبر کو نئے آئی فونز متعارف کرائے جارہے ہیں۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر سے کچھ پرانے آئی فونز میں واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

WABetaInfo کے مطابق 24 اکتوبر 2022 سے آئی او ایس 10 اور آئی او ایس 11 کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی۔

اس سپورٹ ختم ہونے سے آئی فون 5 اور آئی فون 5 سی پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

دیگر پرانے آئی فونز استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ میسجنگ ایپ کو استعمال کرسکیں۔

میٹا کی زیرملکیت ایپ کی جانب سے پرانے آئی فونز استعمال کرنے والے صارفین کو اس حوالے سے آگاہ کرنا بھی شروع کردیا ہے۔

ویسے ابھی بھی زیادہ تر آئی فونز میں آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کے ورژن موجود ہے مگر ایسے پرانے فونز کی تعداد بھی کم نہیں جن میں پرانے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ ایپل نے بھی کچھ عرصے قبل آئی فون 5 اور 5 سی کے لیے سپورٹ ختم کردی تھی یعنی ان ڈیوائسز کے لیے اب سافٹ ویئر یا سیکیورٹی اپ ڈیٹس دستیاب نہیں۔

مزید خبریں :