Time 06 ستمبر ، 2022
کھیل

محمد رضوان افغانستان کیخلاف میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آج آرام کریں گے اور پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے— فوٹو: فائل
پی سی بی کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آج آرام کریں گے اور پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آج آرام کریں گے اور آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں شیڈول پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ایشیا کپ میں کل افغانستان کے خلاف ہونے والے میچ کی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کیخلاف سپر فور کے میچ کے فوری بعد محمد رضوان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سیدھے گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا تھا۔

مزید خبریں :