07 ستمبر ، 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
مریم نواز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا، 4 سال گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازکی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ جمعرات کو سماعت کرے گا جبکہ جسٹس انوار الحق پنوں 2 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔