07 ستمبر ، 2022
افریقی ملک کانگو میں شہریوں کے لیے دریا عبور کرنے کیلئے بنایا جانے والا پل افتتاحی تقریب میں ہی ٹوٹ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو میں بارشوں کے موسم میں شہریوں کی آسانی کیلئے دریا عبور کرنے کیلئے بنایا گیا نیا پُل افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کے دوران ہی گرگیا۔
سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوری ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمان خصوصی پُل پر کھڑے فیتہ کاٹ رہے تھے کہ اچانک پل گرگیا۔
پل گرتے ہی مہمان خصوصی میں شامل خاتون کو قریب میں کھڑے فوٹو گرافر اور ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو کیا تاہم دیگر افراد ٹوٹے ہوئے پل پر ہی گرگئے جنہیں بعد میں اٹھایا گیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین نے انتظامیہ پر تنقید کی جب کہ کسی نے کہا کہ لگتا ہے کہ پل صرف فیتے کے سہارے ہی کھڑا ہوا تھا۔