07 ستمبر ، 2022
پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایشیا کپ میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
میچ کے آخری لمحات میں افغانستان کو جیت کیلئے صرف ایک وکٹ درکار تھی لیکن ٹیل اینڈر نسیم شاہ نے یکے بعد دیگرے دو چھکے لگاکر پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلادی۔
میچ ختم ہوتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ٹوئٹ کی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے نسیم شاہ کو شاباشی دی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ’پاکستان کیلئے میچ اتنا کلوز ہونا نہیں چاہیے تھا لیکن اختتام اچھا تو سب اچھا، ہر کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی ٹیم کے کام آئی، ویلڈن بوائز اور مبارک۔‘
آخر میں شاہد آفریدی نے نسیم شاہ کو بوم بوم کا خطاب بھی دے ڈالا۔
خیال رہے کہ شاہد خان آفریدی اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں بوم بوم کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔