Time 08 ستمبر ، 2022
کھیل

پاکستان کی جیت کے بعد افغان شائقین کی ہنگامہ آرائی، مقامی حکام کا ردعمل سامنے آگیا

ویڈیوز میں افغان شائقین کو پاکستانی مداحوں کو کرسیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے— فوٹو:اسکرین گریب/اے ایف پی
ویڈیوز میں افغان شائقین کو پاکستانی مداحوں کو کرسیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے— فوٹو:اسکرین گریب/اے ایف پی

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور تشدد کرنے کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی ہے۔

مبینہ ویڈیوز میں افغان شائقین کو پاکستانی مداحوں کو کرسیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اب شارجہ کے حکام نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اسٹیڈیم اور شائقین کو نقصان پہنچانے والوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق شائقین کھیل کے ضوابط پر عمل درآمد کریں، کھیل کا میدان اسپورٹس مین اسپرٹ کا تقاضہ کرتا ہے۔

مزید خبریں :