نسیم شاہ کی صورت پاکستان کو ہیرا مل گیا: بھارتی اداکارہ

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی اداکار سُربھی جوتی بھی افغانستان کے خلاف نسیم شاہ کی کارکردگی پر ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نسیم شاہ نے افغان بولر فضل حق فاروقی کو آخری اوور میں دو چھکے مار کر ہاری ہوئی بازی پلٹ دی تھی اور پاکستان میچ ایک وکٹ سے جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ 

نسیم الحق کے شاندار چھکوں کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں اور اب بھارتی اداکارہ بھی پاکستانی فاسٹ بولر کی تعریف کے لیے میدان میں آ گئی ہیں۔

ٹوئٹر  پر جاری بیان میں سُربھی جوتی نے لکھا کہ پاکستان کو یقینی طور پر ہیرا مل گیا ہے، اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں سُربھی نے لکھا کہ ایشیا کپ میں کیا ہورہا ہے یقین نہیں آرہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ اور ماڈل گرل اروشی روٹیلا کی جانب سے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی  گئی تھی۔

ہوا کچھ یوں بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متاثر ہوگئی ہیں۔

مزید خبریں :