Time 08 ستمبر ، 2022
کھیل

برطانوی ہائی کمشنر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، ملاقات میں انگلینڈ کےدورہ پاکستان سےمتعلق معاملات زیرغورآئے: پی سی بی— فوٹو: سوشل میڈیا
برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، ملاقات میں انگلینڈ کےدورہ پاکستان سےمتعلق معاملات زیرغورآئے: پی سی بی— فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور : برطانوی ہائی کمشنر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز  راجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملاقات میں انگلینڈ کےدورہ پاکستان سےمتعلق معاملات زیرغورآئے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان پہنچے گی، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کراچی اور لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں بھی 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی،  تین ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز راولپنڈی،ملتان اور کراچی میں کھیلی جائےگی۔

مزید خبریں :