پاکستان
Time 10 ستمبر ، 2022

سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاک نیوی کے جوان سرگرم

دادو اور اطراف کے علاقوں میں پاک بحریہ کے دستے جدید سہولیات سے لیس ہوور بورڈ کے ذریعے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں — فوٹو: اسکرین گریب
دادو اور اطراف کے علاقوں میں پاک بحریہ کے دستے جدید سہولیات سے لیس ہوور بورڈ کے ذریعے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں — فوٹو: اسکرین گریب

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی امداد کیلئے پاک بحریہ کے دستے بھی سرگرم عمل ہیں۔

پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹر متاثرین کو نکالنے کے ساتھ کھانے پینے کی اشیا فراہم کررہے ہیں۔

دوسری جانب دادو اور اطراف کے علاقوں میں پاک بحریہ کے دستے جدید سہولیات سے لیس ہوور بورڈ کے ذریعے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

جن علاقوں کے متاثرین اپنی املاک اور مال مویشیوں کو چھوڑنے پر راضی نہیں ان کو پاک نیوی کے جوانوں کی طرف سے وہیں پر کھانے پینے کی اشیا بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :