اسٹیو جابز کی بیٹی نے آئی فون 14 کا کیا مذاق اڑایا؟

ایو جابز نے اپنے انسٹاگرام پر آئی فون 14 کے نئے فون کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک مزاحیہ میم شیئر کر دی — فوٹو: انسٹاگرام
ایو جابز نے اپنے انسٹاگرام پر آئی فون 14 کے نئے فون کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک مزاحیہ میم شیئر کر دی — فوٹو: انسٹاگرام

ایپل کی جانب سے آئی فون 14 سیریز کو لانچ کیا گیا جس کے بعد اس نئے فون کی آئی فون 13 سے مماثلت کو بنیاد بنا کر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے میمز کا میلا سج گیا، میمز کی اس بھرمار میں ایپل کے سابق سی ای او اسٹیو جابز کی بیٹی ایو جابز بھی پیچھے نہ رہیں۔

ایو جابز نے اپنے انسٹاگرام پر آئی فون 14 کے نئے فون کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک مزاحیہ میم شیئر کر دی۔

اپنے انسٹاگرام پر ایو جابز نے ایک میم شیئر کی جس میں ایک موٹا شخص اپنی نئی شرٹ دکھا رہا ہے لیکن یہ شرٹ بھی بلکل ویسی ہی ہے جیسی  شرٹ اس نے پہلے ہی پہنی ہوئی ہے۔

انٹرنیٹ پر ایو جابز کی جانب سے پوسٹ شیئر کرنے کے بعد لوگوں نے دھڑادھڑ انکی پوسٹ ری شئیر کرنا شروع کردی اور یہ تصویر وائرل ہو گئی — فوٹو: انسٹاگرام
انٹرنیٹ پر ایو جابز کی جانب سے پوسٹ شیئر کرنے کے بعد لوگوں نے دھڑادھڑ انکی پوسٹ ری شئیر کرنا شروع کردی اور یہ تصویر وائرل ہو گئی — فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے اپنی انسٹاگرام کی پوسٹ پر شیئر کی گئی اس میم پر کیپشن لکھا کہ آج ایپل کی جانب سے آئی فون 14 کے لانچنگ کے اعلان کے بعد اپنا میں اپنا آئی فون 13 اپگریڈ کرتے ہوئےـ

انٹرنیٹ پر ایو جابز کی جانب سے پوسٹ شیئر کرنے کے بعد لوگوں نے دھڑادھڑ انکی پوسٹ ری شئیر کرنا شروع کردی اور یہ تصویر وائرل ہو گئی۔

ایپل صارفین کی جانب سے  آئی فون 14 کو آئی فون 13 جیسا قرار دیکر کافی میمز بنائی جا رہی ہیں۔

نئے فون میں سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی میسیج بھیجنے کا فیچر شامل ہے اور اس میں کریش ڈٹیکشن سمیت دیگر اہم فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

آئی فون 14 کی قیمت 799 ڈالرز جبکہ آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 ڈالرز مقرر کی گئی ہے اور دونوں ہی ماڈل 9 ستمبر سے پری آرڈر پر دستیاب ہوں گے۔

مزید خبریں :