پاکستان
Time 11 ستمبر ، 2022

پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک ہیں: سیکرٹری جنرل یو این

سوال پاکستان کیلئے امداد کا نہیں، پاکستان کے ساتھ انصاف کا ہے:انتونیو گوتریس —  فوٹو: اے پی
سوال پاکستان کیلئے امداد کا نہیں، پاکستان کے ساتھ انصاف کا ہے:انتونیو گوتریس —  فوٹو: اے پی

اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک ہیں، اسی فیصد کاربن کا اخراج یہی جی ٹونٹی ممالک کرتے ہیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سوال پاکستان کیلئے امداد کا نہیں، پاکستان کے ساتھ انصاف کا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دورہ پاکستان کے موقع پر دوٹوک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی حدت میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے، لیکن خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں دیکھی تباہی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، ترقی یافتہ ملک پاکستان کو تباہی سے نکالنے میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ تباہی سے نمٹنے کی پاکستان میں سکت نہیں اور نہ ہی پاکستان اکیلے یہ کرسکتا ہے، اقوام متحدہ پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملائے گا۔

انتونیو گوتریس نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، ساتھ ہی سیلاب متاثرین کے کیمپس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس تباہی کے ذمے دار ممالک فطرت کے خلاف لڑنا بند کریں، آلودگی ختم کریں۔ 

مزید خبریں :