Time 11 ستمبر ، 2022
کھیل

رمیز راجہ ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئر مین  رمیز راجہ ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے اتنی ٹینشن کبھی کھیلتے ہوئے نہیں ہوتی تھی جو دیکھنے میں ہوتی ہے، میرا سارا ڈی این اے پاکستان ٹیم نے خراب کرکے رکھ دیا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ اس ٹیم سے فینز ایک ہی چیز چاہتے ہیں کہ وہ مقابلہ کریں، ہار جیت ہوتی ہے، ہماری ٹیم کا ایکا ہے ،انشاءاللہ فائنل جیتیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی جادو نہیں کیا، کھلاڑیوں کی اپنی محنت ہے بابر اعظم اور ثقلین مشتاق کو کامیابیوں کا کریڈٹ جاتا ہے، میں ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جتنی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے یہ میرا حق ہے۔

انہوں نے کہا کپتانی میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی ہے، بابر اعظم کی کپتانی میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

مزید خبریں :