11 ستمبر ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔
حارث رؤف نے ایشیا کپ کے فائنل میں کیریئر کے 41 ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔
حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 50 وکٹیں لینے والے دسویں پاکستانی بولر ہیں جبکہ وہ 50 وکٹوں تک پہنچنے والے مشترکہ چوتھے تیز ترین پاکستانی ہیں۔عمر گل نے 36، سعید اجمل نے 37، حسن علی نے 38 میچز میں 50 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
اس کے علاوہ محمد عامر اور شاداب خان نے 41 ، 41 میچز میں 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا جبکہ شاہد آفریدی، محمد حفیظ، عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 50 وکٹیں لے چکے ہیں۔