12 ستمبر ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ 'کیچز وِن میچز ، معذرت، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا'۔
انہوں نے لکھا کہ' نسیم شاہ، محمد نواز اور حارث رؤف کی کارکردگی ہمارا مثبت پہلو رہی ہے جبکہ محمد رضوان نے بھی اچھی کوشش کی'۔
شاداب خان نے کہا کہ پوری ٹیم نے اپنی جانب سے پوری کوشش کی تھی، میں سری لنکا کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ شاداب خان نے سری لنکا کی اننگز میں اہم مواقع پرراجا پکسا کے 2 کیچ ڈراپ کیے جس کے بعد راجا پکسا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 170 رنز تک پہنچایا۔
ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے۔