پاکستان
Time 12 ستمبر ، 2022

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں آج یوم سوگ منانے کا فیصلہ

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد وزارت خارجہ کی تجویز پر وزیراعظم نے آج پاکستان میں یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی ہے — فوٹو: فائل
آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد وزارت خارجہ کی تجویز پر وزیراعظم نے آج پاکستان میں یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی ہے — فوٹو: فائل

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں آج یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد وزارت خارجہ کی تجویز پر  وزیراعظم نے آج پاکستان  میں یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی  ہے۔

ملکہ کا تابوت آج بالمورل سے ایڈنبرا پہنچایا جائے گا ، تاریخی ہالی وڈ پیلس پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ 

ملکہ کا تابوت ہوائی جہاز کے ذریعے کل لندن پہنچایا جائے گا، آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں  ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد انکی آخری رسومات اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ 10 روز تک جاری رہے گا، اس پورے منصوبے کو ’’لندن برج آپریشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :