کھیل
Time 12 ستمبر ، 2022

ایشیا کپ میں شکست کے بعد شعیب کی طنزیہ ٹوئٹ پر ہیڈ کوچ کا ردعمل

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے آل راؤنڈر شعیب ملک کی طنزیہ ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران جب ثقلین مشتاق سے شعیب ملک کی ٹوئٹ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا 'اس پر میں کیا ردعمل دوں، آپ کی یاری دوستی ہر کسی کے ساتھ ہونی چاہیے یا دشمنی ہونی چاہیے؟'

انہوں نے گفتگو میں کہا 'میرا یہ ماننا ہے کہ ہم زمین پر رہتے ہیں تو کرکٹ یا کسی اور ڈپارٹمنٹ میں یاری دوستی تو ہر کسی سے ہونی چاہیے، خالی دو یا چار پانچ قریبی لوگوں سے نہیں ہونی چاہیے '۔

ثقلین مشتاق نے کہا 'مجھے نہیں معلوم یہ کس قسم کی ٹوئٹ ہے اور میں اس کا کیا جواب دوں؟'

خیال رہے کہ شعیب ملک نے پاکستان کی ایشیا کپ میں شکست کے بعد اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے۔

مزید خبریں :