Time 12 ستمبر ، 2022
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان، اہم بولر کی اسکواڈ میں واپسی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے— فوٹو: فائل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے— فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔ اسکواڈ میں کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دیپک ہودا اور رشبھ پنٹ شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ دنیش کارتھک، ہردیک پانڈیا، روی چندرن ایشون، یوزویندراچہال،  اکسر پٹیل، بھوونیشورکمار، ہرشل پٹیل اور ارشدیپ سنگھ بھی بھارتی ٹیم میں شامل ہیں۔

اسکواڈ میں بھارتی ٹیم کے بولر جسپریت بمرا کی واپسی ہوئی ہے اور وہ بھی 15 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔

محمد شامی، شریاس آئیر، روی بشنوئی اور دیپک چہار ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں :