Time 12 ستمبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں اچانک آندھی اور بارش کے بعد قوس و قزح کا خوبصورت نظارہ

کراچی شرقی سے آنے والی تیز آندھی اور اٹھنے والے سیاہ بادلوں سے شہر میں گھٹا ٹوپ اندھیرا چھا گیا— فوٹو: رپورٹر
 کراچی شرقی سے آنے والی تیز آندھی اور اٹھنے والے سیاہ بادلوں سے شہر میں گھٹا ٹوپ اندھیرا چھا گیا— فوٹو: رپورٹر

کراچی میں دوپہر اچانک تیز آندھی اور بارش کے بعد شہریوں نے آسمان پر قوس و قزح کا خوبصورت نظارہ کیا۔

گذشتہ کئی دن کی طرح پیر کو بھی شہریوں کے دن کا آغاز حبس اور گرمی سے ہوا۔ دوپہر کو بھی سخت گرمی تھی مگر پھر اچانک کراچی شرقی سے آنے والی تیز آندھی اور اٹھنے والے سیاہ بادلوں سے شہر میں گھٹا ٹوپ اندھیرا چھا گیا۔ 

اس کے ساتھ ہی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو لگ بھگ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

اس کے بعد بھی شہر میں ہلکی بارش جاری رہی۔ شام 6 بجے کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں دھوپ نکل آئی اور اس کے ساتھ ہی کراچی کے جنوب میں قوس و قزح دیکھنے کو ملی۔ قوس و قزح کا خوبصورت نظارہ شہر کے کئی علاقوں سے کیا جاتا رہا۔

مزید خبریں :