پاکستان
Time 13 ستمبر ، 2022

کوئٹہ میں آٹے کا بحران، تندوروں پر ایک روٹی 50 روپے تک میں فروخت ہونے لگی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کوئٹہ میں آٹے کی قیمت کیا بڑھی تندور مالکان نے بھی تندور ی روٹی کا وزن کم کرنے کے ساتھ قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔

ضلعی انتظامیہ اور پرائس کمیٹی نے اپنی آنکھیں بند کر کے عو ا م کو ناجائز منافع خور تندور مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں سا ڑ ھے تین سو سے زائد تندور قائم ہیں،جہا ں سے شہری روزانہ ہزاروں روٹیاں خریدتے ہیں ،ایک ہفتہ قبل تندور مالکان نے خاموشی سے تندوری روٹی کا وزن کم کر کے اس کی قیمت میں از خود اضافہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 320 گرام کی روٹی 25 روپے کے بجائے 50  روپے تک میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اس سے کم وزن کی روٹی کہیں 25 اور کہیں 30  روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :