13 ستمبر ، 2022
سندھ کے سیلاب سے متاثرہ شہر خیرپور میں گیسٹرو کی وجہ سے دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ایک بچی فیض گنج کےگوٹھ معروشر میں گیسٹرو کے باعث جاں حق ہوئی جب کہ دوسری تحصیل ٹھری میر واہ کے گوٹھ خدابخش شرمیں جان کی بازی ہار گئی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گوٹھ خدا بخش شرمیں متعدد بچےگیسٹرو اور ملیریا میں مبتلاہیں۔
واضح رہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گیسٹرو اور ملیریا سمیت کئی دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں جس سے بچوں سمیت خواتین اور بزرگ افراد متاثر ہیں۔