کاروبار
Time 13 ستمبر ، 2022

روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں مسلسل اضافےکا سلسلہ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مسلسل اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہو کر 231.92 روپےکا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر  امریکی ڈالرکی قدر 229 روپے 82 پیسے تھی۔

دوسری جانب آج  اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوا اور ایک ڈالر  238 روپے کا ہوگیا۔

 رواں ماہ انٹربینک میں 13 ستمبر تک ڈالرکا بھاؤ 13 روپے7 1پیسے بڑھ چکا ہے۔

مزید خبریں :