انٹرٹینمنٹ
13 ستمبر ، 2022

سری لنکن اداکارہ نے بھی نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئرکردی

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامے 'صنفِ آہن' میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

ایشیا کپ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے نسیم شاہ کے پاکستان میں تو ہزاروں مداح تھے ہی، اب ان کے دیگر ممالک سے بھی فینز سامنے آرہے ہیں جن میں سے کچھ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔

  یہالی تاشیا نے انسٹاگرام اسٹوری پر میچ  کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں جن میں نسیم شاہ موجود ہیں، اداکارہ نے ویڈیو پر تو کچھ نہ لکھا البتہ انہوں نے  پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اسٹوری کی مدت پوری ہونے کے باعث اب ان کے اکاؤنٹ پر  نہیں ہے لیکن یہ سوشل میڈیا پیجز پر ضرور وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر نسیم کی ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کی تھی جو خوب وائرل ہوئی، بعدازاں اروشی کو بھی وضاحت دینا پڑی کہ ویڈیو ان کی ٹیم نے لگائی تھی اور اس میں کچھ خاص نہ تھا۔

دوسری جانب نسیم شاہ نے بھی دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں اس سب کے بارے میں علم نہیں، ان کا فوکس صرف کرکٹ پر ہے اور وہ اروشی کو نہیں جانتے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM