Time 13 ستمبر ، 2022
پاکستان

سمندر کے اندر 20 کلومیٹر تک آبادیوں کو لے جائیں: سندھ ہائیکورٹ برہم

سندھ ہائی کورٹ میں ابراہیم حیدری انڈسٹریل ایریا میں پولٹری فارم اراضی پر قبضے اور ہاؤسنگ اسکیم بنانے پرقبضہ مافیا کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی—فوٹو: فائل
سندھ ہائی کورٹ میں ابراہیم حیدری انڈسٹریل ایریا میں پولٹری فارم اراضی پر قبضے اور ہاؤسنگ اسکیم بنانے پرقبضہ مافیا کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی—فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے ابراہیم حیدری انڈسٹریل ایریا میں ہاؤسنگ اسکیم بنانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سمندر کے اندر بھی آبادیاں بنائی جا رہی ہیں، سمندر کے اندر 20 کلومیٹر تک آبادیوں کو لے جائیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں ابراہیم حیدری انڈسٹریل ایریا میں پولٹری فارم اراضی پر قبضے اور ہاؤسنگ اسکیم بنانے پرقبضہ مافیا کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے رہائش اختیار کروا دی ہے۔

عدالت نے وکیل صفائی سے پوچھا کہ یہ بتائیں آپ کو  یہ انڈسٹریل لینڈ کیسے مل گئی؟  وہ بھی 50 ہزار روپے فی ایکڑ میں؟ حکومتی محکمے تو سوئے ہوئے ہیں۔

پولٹری فارم اراضی پر قبضے کے کیس میں عدالت نے سندھ حکومت اور  ریونیو ڈپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا اور کہا کہ حکومت کا جواب آنے دیں، مناسب فیصلہ جاری کریں گے۔ 

مزید خبریں :