14 ستمبر ، 2022
سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے ڈینگی اور ملیریا کے لیبارٹری ٹیسٹ کی قیمت کم کردی۔
ڈینگی کی تشخیص کے ٹیسٹ کی قیمت 1460 اور3000 سے کم کرکے 850 کردی گئی ہے جبکہ پلیٹلیٹس کےٹیسٹ کی قیمت 430 اور550 سےکم کرکے 250 روپےکردی گئی ہے۔
ملیریا تشخیصی ٹیسٹ کی قیمت 800اور1300 سےکم کرکے500روپےکردی گئی۔
ڈینگی اور ملیریا کے ٹیسٹ کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور قیمتوں میں کمی تین ماہ کیلئے کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا اور بارشوں سے تباہی کے بعد کراچی کا شہر اب ڈینگی مچھر کی زد پر ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں شہر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 30 فیصد بڑھ گئی اور بڑے اسپتالوں میں بیڈ کم پڑ گئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ منگل کو کراچی میں 161 مریض سامنے آئے اور آج تعداد 201 ہوگئی۔