Time 15 ستمبر ، 2022
کھیل

انگلش ٹیم 17 برس بعد پاکستان پہنچ گئی

انگینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے انگلش ٹیم کا کراچی ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق مہمان ٹیم کے لیے کراچی ائیرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں ہوٹل لایا جا رہا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا۔

سیریز کے ابتدائی چار میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان معین علی ہیں۔

مزید خبریں :