Time 15 ستمبر ، 2022
کھیل

کیا شان مسعود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور انگلینڈ کی ہوم سیریز کا حصہ ہونگے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور  انگلینڈ کے خلاف 7 میچوں کی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کرے گی۔

اسی حوالے سے شائقین کرکٹ کچھ کھلاڑیوں کے لیے کافی فکر مند ہیں کہ آیا انہیں قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا یا نہیں جن میں بیٹر شان مسعود سرِ فہرست ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بائیں ہاتھ کے اوپنر بیٹر شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کچھ ٹوئٹس ملاحظہ کیجیے:

اس کے علاوہ اسپورٹس جرنلسٹ اور جیو نیوز کے پروگرام اسکور کے اینکر پرسن سید یحییٰ حسینی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں یکطرفہ شکست کےبعد بھی پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی آنکھوں پر بندھی پٹی نا کھل سکی، کپتان بابر اعظم اور  وکٹ کیپر محمد رضوان ورلڈ کپ اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہیں۔


مزید خبریں :