اروشی روٹیلا کا نسیم شاہ سے متعلق نیا بیان وائرل

اروشی روٹیلا سے گفتگو کے دوران صحافی نے نسیم شاہ اوران کی ایڈیٹ ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق سوال کیا؟فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
اروشی روٹیلا سے گفتگو کے دوران صحافی نے نسیم شاہ اوران کی ایڈیٹ ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق سوال کیا؟فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

بھارت کی ماڈل گرل اروشی روٹیلا کا پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق ایک اور بیان وائرل ہوگیا۔

اروشی روٹیلا سے گفتگو کے دوران صحافی نے نسیم شاہ اوران  کی ایڈیٹ ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق سوال کیا؟

جس پر اروشی کا کہنا تھا کہ ہمارے بہت سے مداح ایڈیٹ کرکے ہمارے لیے ویڈیوز بناتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی ضروری ہوتی ہےاور ہماری ٹیم ایسے مداحوں کو شکریہ کرنے کے لیے ان ایڈیٹس کو شیئر کرتی ہے۔

اروشی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ نسیم اور میری ویڈیو کس نے ایڈیٹ کی یا کون لوگ اس ایڈیٹ میں شامل تھے  لیکن وہ کسی اور زون میں ہی چلاگیا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران  بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ شدہ  نسیم شاہ اور اپنی ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر گیا کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر فریفتہ ہو گئی ہیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔

مزید خبریں :