Time 15 ستمبر ، 2022
دنیا

کھانے میں تاخیر پر شوہر نے ’توا‘ مار کر بیوی کی جان لے لی

دردناک واقعہ بھارتی ریاست نواڈا میں رواں ہفتے پیش آیا جہاں پولیس نے رکشہ ڈرائیور انوج کمار کو بیوی کو قتل کردیا :بھارتی میڈیاْ/فوٹوفائل
 دردناک واقعہ بھارتی ریاست نواڈا میں رواں ہفتے پیش آیا جہاں پولیس نے رکشہ ڈرائیور انوج کمار کو بیوی کو قتل کردیا :بھارتی میڈیاْ/فوٹوفائل 

بھارت میں ایک شخص نے کھانے میں تاخیر پر  اپنی بیوی کو  توا  مار کر اس کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دردناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے  نوئیڈا میں رواں ہفتے پیش آیا جہاں پولیس نے رکشہ ڈرائیور انوج کمار کو بیوی کو قتل کرنے پر حراست میں  لے لیا۔

پولیس کے مطابق انوج کمار پیر کے روز جب گھر پہنچا تو کھانا میں تاخیر  اس کا اپنی بیوی خوشبو سے جھگڑا ہوگیا، انوج نے اشتعال میں بیوی کے سر پر توا دے مارا جس کے نتیجے میں انوج کی اہلیہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

اہل علاقہ کے بتانے پرپولیس نے ایکشن لیتے ہوئے شوہر کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ میاں بیوی بہار سے کام کے سلسلے میں نوئیڈا منتقل ہوئے تھے اور گزشتہ 5 برسوں سے نوئیڈا میں رہائش پذیر تھے۔

مزید خبریں :