Time 15 ستمبر ، 2022
پاکستان

شہبازگل اڈیالہ جیل سے رہا، پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما استقبال کو نہیں آیا

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل ایک ماہ سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل میں قید رہے، ان کی رہائی پر پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما انہیں لینے اڈیالہ جیل نہیں آیا۔

پی ٹی آئی راولپنڈی کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے شہباز گل کا استقبال کیا اور ان  پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔

خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو آج ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گل کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

مزید خبریں :