ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 3 ہزار روپے سے کم کر کے 850 روپے کردی

ایڈمسنٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کیلئے اسپرے اور فیومیگیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے— فوٹو: فائل
ایڈمسنٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کیلئے اسپرے اور فیومیگیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے— فوٹو: فائل

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 192 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، اس ماہ اب تک 1620 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1620 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورنگی میں 63، ضلع شرقی میں 45، جنوبی میں 35، وسطی میں 26،  ملیر میں 14، کیماڑی میں 6 اور غربی میں تین ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس ماہ اب تک 1620افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ صوبہ سندھ میں رواں سال اب تک 9 افراد ڈینگی وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں اور تمام ہلاک شدگان کا تعلق کراچی سے تھا۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں میں میر پورخاص، لاڑکانہ، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد میں بھی ڈینگی کا ایک ایک کیس سامنے آیا۔ خیرپور میں ڈینگی وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں مریض اور تیمار دار اسپتالوں میں بیڈ کیلئے پریشان ہیں جبکہ لیبارٹریز پر بھی ٹیسٹ کرانے کیلئے آنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 3 ہزار روپے سے کم کر کے 850 روپے کردی ہے۔

ایڈمسنٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کیلئے اسپرے اور فیومیگیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :