Time 16 ستمبر ، 2022
پاکستان

محمود خان نے فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، کابینہ اور اسمبلی اراکین سے ایک ماہ کی تنخواہ کاٹی جائے گی— فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، کابینہ اور اسمبلی اراکین سے ایک ماہ کی تنخواہ کاٹی جائے گی— فوٹو: فائل

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی منظوری دے دی۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزرا سمیت اراکین صوبائی اسمبلی سے ایک ماہ کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے سرکاری ملازمین کی 5 روز کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کی جائے گی جبکہ گریڈ 3 سےگریڈ 16 تک کے ملازمین کی 2 روز کی تنخواہ فنڈ میں شامل کی جائے گی۔ 

محکمہ خزانہ کے مطابق ان تمام احکامات کا اطلاق صوبائی حکومت کے زیرانتظام خودمختار اور پبلک سیکٹر ادارے کے ملازمین پر بھی ہوگا جبکہ سرکاری پروجیکٹ ملازمین، کنٹریکٹ ملازمین اور کنسلٹنٹس کی تنخواہوں سے بھی کٹوتی کی جائیگی۔

مزید خبریں :