پاکستان
Time 16 ستمبر ، 2022

چہلم امام حسینؓ، ملک بھر میں سکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت داخلہ میں سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا— فوٹو: فائل
وزارت داخلہ میں سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا— فوٹو: فائل 

ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز  کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت داخلہ میں سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ چہلم امام حسینؓ پر فوج اور سول حکومت کی مدد کیلئے سکیورٹی فرائض سرانجام دے گی، فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دیں گی۔

ان کا کہنا تھاکہ فوج سیلاب ڈیوٹی کےساتھ ساتھ چہلم سکیورٹی کیلئے بھی اپنی خدمات دے گی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ سینٹرل کنٹرول روم سے تمام جلوسوں اورسکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا، چہلم کے جلوس، راستوں اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :