دنیا
Time 17 ستمبر ، 2022

دمشق ائیرپورٹ کے قریب اسرائیل کا فضائی حملہ، 5 شامی فوجی جاں بحق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ فوٹو فائل
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ فوٹو فائل

دمشق ائیرپورٹ کے قریب اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 5 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق صیہونی فوج کے دمشق ائیر پورٹ پر کیے جانے والے فضائی حملے میں شامی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب شام کی وزارت دفاع  کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شامی فضائی دفاع نے  اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے کو ناصرف روکا بلکہ کارروائی کرتے ہوئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب  بھی ہو ئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کی وجہ سے  ائیرپورٹ پر پروازوں کے آپریشن متاثر ہونے کے حوالے سے  فوری طور پر کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔ 

برطانوی خبر ایجنسی نے سفارتی اور انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے شام اور لبنان میں حزب اللہ سمیت دیگر اتحادیوں کو ہتھیار پہنچانے کے لیے ایران کی فضائی سپلائی لائنوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے شام کے ہوائی اڈوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔

مزید خبریں :