دنیا
Time 17 ستمبر ، 2022

قازقستان کے دارالحکومت ’نورسلطان‘ کا نام 3 سال بعد پھر تبدیل کردیا گیا

قازق صدر قاسم جومارت توقایف نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدارتی مدت میں اضافے اور دارالحکومت کا نام بدلنے کے بل پر دستخط کردیے— فوٹو: فائل
قازق صدر قاسم جومارت توقایف نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدارتی مدت میں اضافے اور دارالحکومت کا نام بدلنے کے بل پر دستخط کردیے— فوٹو: فائل

وسطی ایشیائی ملک قازقستان کے دارالحکومت ’نورسلطان‘ کا نام 3 سال بعد پھر تبدیل کردیا گیا۔

قازق صدر قاسم جومارت توقایف نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدارتی مدت میں اضافے اور دارالحکومت کا نام بدلنے کے بل پر دستخط کردیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت صدر کی پہلی مدت 7 سال ہوگی۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد قازقستان کے دارالحکومت ’نور سلطان‘ کا نام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

دارلحکومت کا پرانا اور تاریخی نام ’آستانہ’ واپس رکھ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ قازق صدر قاسم جومارت نے مارچ 2019 میں سابق صدر نور سلطان نظر بایف کے اعزاز میں دارالحکومت کا نام آستانہ سے نور سلطان کیا تھا۔

مزید خبریں :