دنیا
Time 18 ستمبر ، 2022

امن و سکون کی تلاش میں 43 سالہ شخص نے 53 شادیاں کر لیں

ابو عبداللہ کو ’ صدی کےکثیر الازدواج شخص ‘کا بھی خطاب دیا گیا ہے/فوٹوفائل
ابو عبداللہ کو ’ صدی کےکثیر الازدواج شخص ‘کا بھی خطاب دیا گیا ہے/فوٹوفائل

سعودی شخص نے امن اور سکون کی تلاش کے لیے 43 سال کی عمر میں 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 43 سالہ ابو عبداللہ نے کئی شادیوں کی وجہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کثیر شادیوں کی وجہ ایک ایسی عورت کی تلاش تھی جو انھیں خوش رکھ سکے۔

گلف نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے تمام بیویوں کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی اور ان کی پہلی شادی 20 سال کی عمر میں 6سال بڑی خاتون سے ہوئی تھی، جب ان کی پہلی مرتبہ شادی ہوئی اس وقت انھوں نے  ایک سے زائد شادیوں کا فیصلہ نہیں کیا تھا کیوں کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ مطمئن تھے لیکن 23 سال کی عمر میں کچھ مسائل کی وجہ سے دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔

سعودی شخص کے مطابق دوسری شادی کے بعد بیویوں کے درمیان مسائل اور کشیدگی کے باعث پھر سے شادیوں کا سوچا اور اس طرح انھوں نے  43 سال میں 53 شادیاں کیں۔

سعودی شخص کا بتانا تھا کہ ان کی سب سے کم عرصے تک چلنے والی شادی کا دورانیہ ایک رات کا تھا، زیادہ تر شادیاں سعودی خواتین سے کیں جبکہ غیر ملکی دوروں کے دوران غیر ملکی خواتین سے بھی شادیاں کیں۔

عرب میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوال پر سعودی شخص کا بتانا تھا کہ وہ اب مزید شادی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

اتنی زیادہ شادیوں کی وجہ سے سعودی شہری ابو عبداللہ کو ’صدی کےکثیر الازدواج شخص‘ کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :