Time 18 ستمبر ، 2022
دنیا

خالصتان کیلئے ریفرنڈم: کینیڈا میں جرنیل سنگھ بھنڈروالا کا پوسٹر پھاڑنے پر کشیدگی

ریفرنڈم جمہوری حق ہے، جس سے سکھ کمیونٹی کو محروم نہیں کرسکتے: کینیڈا کا بھارتی حکومت کو جواب— فوٹو: فائل
ریفرنڈم جمہوری حق ہے، جس سے سکھ کمیونٹی کو محروم نہیں کرسکتے: کینیڈا کا بھارتی حکومت کو جواب— فوٹو: فائل

کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی درخواست مسترد کردی۔

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں اور ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم آج جاری ہے۔

ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کیلئے طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں اور اس حوالے سے سکھ کمیونٹی میں زبردست جوش وخروش ہے۔ 

سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام ہونے والے ریفرنڈم میں ہزاروں سکھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ریفرنڈم سے قبل سکھ آنجہانی لیڈرجرنیل سنگھ بھنڈروالا کا پوسٹر پھاڑنے کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور مقامی پولیس نے پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں ایک بھارتی نژاد شخص کو گرفتارکیا تھا۔

اس حوالے سے جنرل سیکرٹری سکھ فار جسٹس کا کہنا تھاکہ سکھ اپنے حق کیلئے جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں اور ہمارا دہشت گردی سے تعلق نہیں۔

دوسری جانب کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی درخواست مسترد کردی۔ کینیڈا نے بھارتی حکومت کو جواب دیا کہ ریفرنڈم جمہوری حق ہے، جس سے سکھ کمیونٹی کو محروم نہیں کرسکتے۔

مزید خبریں :