20 ستمبر ، 2022
اداکار عثمان خالد بٹ بھی پاکستان میں دن بدن بڑھتی مہنگائی اور غیر معمولی بجلی کے بلوں سے تنگ آگئے ہیں۔
عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا اور لکھا کہ 'ایک مرتبہ پھر بجلی کا بھاری بھرکم بل موصول ہوا ہے'۔
اداکار نے اپنے ماہِ ستمبر کے بل کا موازنہ گزشتہ برس کے ستمبر سے بھی کیا اور بتایا کہ 'گزشتہ سال اس ماہ کا بل اس مرتبہ سے 40 فیصد کم تھا'۔
عثمان خالد بٹ کی ٹوئٹ کے جواب میں کئی صارفین نے اظہار خیال کیا اور بتایا کہ ان کے گھروں میں بھی بجلی کی غیر معمولی بل آئے ہیں۔
اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے اداکار سے بل سے متعلق بھی سوال کیا لیکن جواب میں عثمان خالد نے کچھ نہیں کہا۔