کاروبار
26 نومبر ، 2012

ملک میں گندم، چینی اور چاول کے وافر ذخائر موجود ہیں، عبدالحفیظ شیخ

ملک میں گندم، چینی اور چاول کے وافر ذخائر موجود ہیں، عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد … وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں سیلاب اور قدرتی آفات کے باوجود غذائی بحران پیدا ہونے نہیں دیا، ملک میں گندم، چینی اور چاول کے ذخائر اتنے ہیں کہ رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گندم کے امدادی نرخ بڑھانے سے قیمت میں وقتی اضافہ ضرور ہوگا لیکن اس کا فائدہ کسان اور صارف دونوں کا ہوگا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امدادی قیمت میں اضافے سے گندم کی پیداوار بڑھے گی اور آئندہ سال کے غذائی بحران کا خدشہ ٹل جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں گندم بین الاقوامی مارکیٹ سے سستی ہے، جس سے کاشت کاروں کی حوصلہ شکنی ہورہی تھی۔ دوسری طرف غذائی ماہرین کا کہنا ہے پاکستان میں غلے کے ذخائر تو ہیں لیکن 50 فیصد سے زائد خاندان غذائی قلت کا شکار ہیں، اصل مسئلہ غریب عوام تک سستی خوراک کی عدم فراہمی ہے اور گندم کی امدادی قیمت میں اضافے سے مہنگائی زور پکڑے گی۔

مزید خبریں :