چند گھنٹے کی تاخیر کیوں ؟ بھارتی شخص نیا آئی فون خریدنے دبئی پہنچ گیا

دھیرج پلائی / فوٹو بشکریہ دھیرج پلائی سوشل میڈیا اکاؤنٹ
دھیرج پلائی / فوٹو بشکریہ دھیرج پلائی سوشل میڈیا اکاؤنٹ

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نئے آئی فون کو خریدنے کے لیے ہزاروں میل دور دبئی پہنچ گیا۔

آئی فون 14 پرو بھارت میں چند گھنٹے تاخیر سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا تھا اسی وجہ سے دھیرج پلائی نامی شخص نے دبئی کا رخ کیا۔

اس شخص نے دبئی پہنچنے کے لیے 500 ڈالرز (ایک لاکھ 18 ہزار پاکستانی روپے) خرچ کیے جہاں اس نے 3 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد قیمت کا آئی فون 14 پرو خریدا۔

ویسے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ آئی فون دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والا اسمارٹ فون ہے۔

گزشتہ برسوں میں نئے آئی فونز خریدنے کے لیے کچھ افراد نے اپنے گردوں کو فروخت کیا جبکہ ہر سال متعدد افراد دنیا کے مختلف حصوں میں ایپل اسٹورز کے سامنے قطاروں میں لگ کر اسے خریدتے ہیں۔

دھیرج پلائی بھی آئی فون کے ایسے ہی دیوانے ہیں اور یہ چوتھی بار ہے جب بھارت میں آمد سے قبل نئے آئی فونز کو خریدنے کے لیے انہوں نے دبئی کا رخ کیا۔

دھیرج پلائی کے مطابق انہیں انتظار کرنا پسند نہیں بلکہ ایپل اسٹور کے باہر کھڑے ہوکر سب سے پہلے فون خریدنا پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں عموماً نئے آئی فونز دیگر ممالک کے مقابلے میں 10 سے 15 دن بعد فروخت کے لیے پیش کیے جاتے ہیں، مگر اس بار دبئی کے مقابلے میں چند گھنٹے بعد وہاں آئی فونز کو متعارف کرایا جارہا تھا، پھر بھی وہ دبئی سے فون خریدنے کی روایت توڑنا نہیں چاہتے تھے۔

مزید خبریں :