20 ستمبر ، 2022
پاکستان کسٹمز نے کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرتے ہوئے اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز کا اعزازی عہدہ بھی دے دیا۔
کامن ویلتھ گیمز ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کسٹمز ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ممبر کسٹمز آپریشن مکرم جاہ نے نوح بٹ کو اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز کے اعزازی بیج لگائے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ دیگر کھیلوں کی طرح ویٹ لفٹر نوح کو بھی سپورٹ کریں گے۔
ویٹ لفٹر نوح بٹ نے کہا کہ پاکستان کسٹمز کی سپورٹ کے ساتھ ان کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے ،گجرانوالہ میں ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کیلئے اکیڈمی بننی چاہیے۔