ہم مکمل پلان کے مطابق بولنگ نہیں کرسکے،انگلینڈ نے کافی زبردست کھیلا،عثمان قادر

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ اسکور اچھا تھا، ہمیں ڈیفینڈ کرنا چاہیے تھا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عثمان قادر نے کہا کہ ہم مکمل پلان کے مطابق بولنگ نہیں کرسکے،انگلینڈ نے کافی زبردست کھیلا اور کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ فینز کی سپورٹ کو خوب انجوائے کیا، غلطیوں سے سبق سیکھ کر اگلے میچ میں اچھا کریں گے۔

عثمان قادر نے مزید کہا کہ پراُمید ہوں کہ ہم کم بیک ضرور کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :