پاکستان
Time 21 ستمبر ، 2022

بلاول بھٹو کی سربراہی میں دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس

نوجوان وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مقصد مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے: بلاول بھٹو زرداری
نوجوان وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مقصد مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے: بلاول بھٹو زرداری

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی دعوت پر نیویارک میں بلاول بھٹو  زرداری کی سربراہی میں دنیا کےنوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد کی گئی۔

نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری اور قطر سمیت دیگر ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی، نوجوان وزرائے خارجہ کانفرنس کے دوران عالمی برادری کے مسائل اور حل پرگفتگو کی گئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کیلئے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی، ہمیں مل کر امن و ترقی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا تھا کہ نوجوان وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مقصد مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس جاری ہے جہاں وزیر اعظم شہباز شریف بھی 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں سیلاب سے درپیش عالمی چیلنجز، ماحولیاتی تبدیلیوں، عالمی و علاقائی تنازعات اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

مزید خبریں :