Time 21 ستمبر ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اہل یا نااہل، فیصلہ اوائل اکتوبر میں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان کے اہل یا نااہل ہونے کا فیصلہ اوائل اکتوبر میں متوقع ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس جو  4اگست 2022کو اسپیکر قومی اسمبلی آف پاکستان نے تمام قانونی آئینی ماہرین کی مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 62(1)(f)اورآرٹیکل 63اے کے تحت بجھوایا تھا اور اس کی سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پانچ رکنی فل بینچ نے گزشتہ ماہ اگست 2022سے شروع کر دی تھی، اس کا فیصلہ 19ستمبر 2022کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ان کی سربراہی میں سماعت کرنے والے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار فاضل ممبروں جسٹس(ر)اکرام اللہ،نثار درانی،شاہ محمد جتوئی،بابر حسن بھروانہ نے محفوظ کر لیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان اکتوبر 2022کے پہلے ہفتے میں ہونے کا قوی امکان ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کے خلاف توشہ خانہ سے 19-2018مالی سال میں خریدے گئے کروڑوں روپے کے اثاثے الیکشن کمیشن آف پاکستان ایکٹ کے تحت اسی مالی سال کے اثاثوں کے گوشوارے میں ظاہر نہ کئے جانے کا الزام ہے۔

اس بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکرٹری کنور محمد دلشاد جنہوں نے توشہ خانہ کیس کی سماعت پر گہری نظر رکھی ہوئی تھی، کی توجہ عمران خان نیازی کے سینئر وکیل سینیٹر سید علی ظفر کے اس اعتراض کی طرف مبذول کرائی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کوئی عدالت نہیں ہے، کمیشن یہ معاملہ کسی کورٹ آف لا کو بجھوا سکتا ہے۔

مزید خبریں :