بالی وڈ سے کال آنیکا منتظر انیل کپور کا ’ہم شکل‘

یو ایس سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر جوہن ایفر نے اپنی اور انیل کپور کی کولاج میں تصویر شیئر کی ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
یو ایس سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر جوہن ایفر نے اپنی اور انیل کپور کی کولاج میں تصویر شیئر کی ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

سوشل میڈیا پر آئے روز مختلف سلیبرٹیز کے ہم شکل صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلیتے ہیں اور  ایسا ہی ایک ہم شکل بھارت کے نامور اداکار انیل کپور کا سامنے آیا ہے جو ناصرف اس بات پر یقین رکھتے ہیں ان کی شکل انیل کپور جیسی ہے بلکہ بالی وڈ سے کال آنے کا بھی منتظر ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر جوہن ایفر نے اپنی اور انیل کپور کی کولاج تصویر شیئر کی ہے۔

  شیئر کی گئی تصویر کی ایک ونڈو میں بالی وڈ اداکار انیل کپور کو جبکہ دوسری تصویر میں باڈی بلڈر جوہن ایفر کو کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

 پوسٹ میں جوہن ایفر نے لکھا کہ میں بالی وڈ سے کال آنے کا منتظر ہوں، میرے والد بھی کہا کرتے ہیں کہ بچے بہترین اداکار ہوتے ہیں۔

تصویروں سے بظاہر اندازہ ہو رہا ہے کہ جوہن ایفر اور انیل کپور کے خدوخال خاصی مشابہت رکھتے ہیں۔

یہی نہیں سوشل میڈیا پر جوہن ایفر کی شیئر کی گئی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں  سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی انیل کپور سے مشابہت پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :