پاکستان اور انگلینڈ کا آج ہونیوالا پریکٹس سیشن منسوخ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل بروز جمعرات کو کھیلا جائے گا__فوٹو : پی سی بی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل بروز جمعرات کو کھیلا جائے گا__فوٹو : پی سی بی

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے  آج ہونے والی پریکٹس منسوخ کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیم کی آج آپشنل ٹریننگ تھی جو اب نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ ترجمان انگلش بورڈ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی آج ہونے والی پریکٹس منسوخ کردی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل بروز جمعرات نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا گیا تھا جس میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :